اظہر علی نے بابر اعظم کو بڑا مشورہ دیدیا

May 31, 2021 | 10:37:AM
اظہر علی نے بابر اعظم کو بڑا مشورہ دیدیا
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے موجودہ کپتان بابر اعظم کو شادی کرنے کا مشورہ دے دیا۔

ٹوئٹر پر اظہر علی نے سوال و جواب کے سیشن کا انعقاد کیا جس میں کرکٹر بابر اعظم کی ایک مداح نے بھی  حصہ لیا۔

 
 
مناہل عقیل نامی صارف نے لکھا کہ ’اظہر علی آپ بابر اعظم کے لئے کچھ لفظ کہیں‘جواب میں اظہر علی نے ’شادی کر لے‘ لال دل والی ایموجی کے ساتھ لکھتے ہوئے بابر اعظم کو اس ٹوئٹ میں ٹیگ کیا۔

 ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان کی پسندیدہ اننگز آسٹریلیا کیخلاف 205 رنز کی ہے۔

  
اظہر علی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کا حصہ ہونے پر فخر ہے، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ٹیم کا حصہ ہونے ہی میرے لئے قابل فخر ہے۔سیشن کے اختتام پر انہوں نے اس میں حصہ لینے والے تمام سوشل میڈیا صارفین کا شکریہ ادا کیا۔

 یہ بھی پڑھیں: حکومت کیا کررہی ہے ؟ شاہد آفریدی کے وزیراعظم سے شکوے