اٹلی کا امریکی طیاروں کو ایئربیس استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اٹلی نے امریکی طیاروں کو ایئربیس استعمال کرنے کی اجازت دینے سے صاف کردیا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی طیارے ایران پر بمباری کے بعد سسلی ایئربیس پر لینڈنگ چاہتے تھے، مگر ایسا نہ ہوسکا۔
رپورٹس کے مطابق اٹلی نے مشرق وسطیٰ مشنز کیلئے امریکی جنگی طیاروں کو لینڈنگ کی اجازت نہ دی، مشرق وسطیٰ آپریشنزکیلئے امریکی طیاروں کو سسلی بیس کے استعمال سے روک دیا گیا۔
واضح رہے کہ اسپین نے بھی ایران پر حملے کرنے والے امریکی جنگی طیاروں کیلئے اپنی فضائی حدود بند کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کردیا گیا