وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے فرانسیسی سفیر نکولس گیلے کی ملاقات 

Mar 31, 2026 | 21:33:PM
وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے فرانسیسی سفیر نکولس گیلے کی ملاقات 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے فرانسیسی سفیر نکولس گیلے نے اسلام آباد میں ملاقات کی، پاکستان، فرانس نے توانائی و معدنیات کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا، اس موقع پر فرانسیسی سفیر نے پاکستان میں پٹرولیم سپلائی کی مؤثر حکمت عملی کی تعریف کی۔

فرانسیسی سفیر نے کہا کہ پاکستان نے دیگر جنوبی ایشیائی ممالک کے برعکس صورتحال کو کامیابی سے سنبھالا،پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے کوئی افراتفری نہیں پھیلی،پاکستان، فرانس کے تعلقات مضبوط اور توانائی تعاون میں اضافہ ہوا ہے ،فرانسیسی کمپنیوں کی پاکستان کے مائننگ سیکٹر میں  دلچسپی بڑھی ہے،فرانسیسی کمپنیوں کی نومبر میں PMIF میں بھرپور شرکت کی امید ہے۔

اس موقع پر علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان کے بروقت، فعال اور مربوط فیصلوں کی بدولت اب تک اس بحران سے کامیابی سے نمٹ رہے ہیں،انھوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بدلتی ہوئی سپلائی چین صورتحال کے تناظر میں بین الوزارتی سطح پر فوری فیصلوں کے لیے ایک مؤثر نظام قائم کیا۔

وزیر پٹرولیم نے کہا کہ فیلڈ مارشل، وزیراعظم اور ڈپٹی وزیراعظم کی سفارتی کوششوں سے متبادل ذرائع سے پٹرولیم سپلائی ممکن ہوئی، حکومت نے قیمتوں کا بوجھ اٹھایا مگر مناسب مالی معاونت سے گردشی قرضہ نہیں بننے دیا،کمزور طبقات کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی پر حکومت کام کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی میں ملاقات کرا دی گئی