شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ، ملزم گرفتار نہیں ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شیر باز بلوچ) سندھ کے شہر اوباڑو میں ایم پی اے جام مہتاب حسین ڈہر کے بیٹے کی شادی میں خوسشی کے اظہار کے لئے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم گرفتار نہیں ہوئے۔
اوباڑو میں مقامی ایم پی اے کے بیٹے کی شادی ہوئی تو تقریب میں جدید اسلحہ سے ہوائی فائرنگ کی گئی ۔
کسی نے اس ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ پولیس نے واقعہ سامنے آنے کے بعد اب تک کوئی کارروائی نہیں کی۔
ساتھیوں کے ساتھ مل کرہوائی فائرنگ کرنے والے شخص کو شناخت کیا جا چکا ہے، وہ مقامی سیاست دان ہی ہیں۔ لیکن فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی نہ ہوسکی۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی پاسداران انقلاب کا خطے میں امریکی کمپنیوں پر حملے کرنے کا اعلان