پی ٹی آئی نے انتخابات کے دوران پر امن رہنے کی یقین دہانی کرا دی

Mar 31, 2023 | 17:09:PM
پی ٹی آئی نے انتخابات کے دوران پر امن رہنے کی یقین دہانی کرا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستان تحریک انصاف نے جمہوریت کی بقا کیلئے سپریم کورٹ میں تحریری یقین دہانی کر ادی ہے ۔

تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں یقین دہانی کرائی ہے کہ انتخابات کے دوران پر امن  اور سیاسی درجہ حرارت کم کرے گی ،تحریری یقینی دہانی میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کیخلاف حکومتی جبر جاری ہے، جمہوریت کی بقا کیلئے عدالت کو یقین دہانی کرا رہے ہیں،اگرتمام سیاسی جماعتیں الیکشن مہم اور الیکشن کے دن پر پرامن رہیں تو ہم بھی پر امن رہیں گے۔

تحریک انصاف کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اگر انتخابات میں کوئی کرپٹ پریکٹس نہ ہوتو ہم پرامن رہیں گے ، کسی قسم کے ہتھیاروں اور ایریل فائرنگ پر پابندی ہونی چاہیے، پی ٹی آئی صرف ان جگہوں پر جلسے اور ریلیاں کرے گی جہاں سیکیورٹی کی یقین دہانی ہوگی۔