انڈین ناری کی ہمایوں سعید کو شادی کی آفر،اداکار نے کیا کہا؟جانیے

Mar 31, 2021 | 22:57:PM
انڈین ناری کی ہمایوں سعید کو شادی کی آفر،اداکار نے کیا کہا؟جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک انڈین لڑکی نے اداکارہمایوں سعید کے نام مختصر پیغام میں شادی کی پیشکش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لڑکی نے لکھا کہ ڈیئر ہمایوں سعید کیا تم مجھ سے شادی کرو گے؟ جانتی ہوں تم شادی شدہ ہو لیکن کیا ہی کروں اس دل کا؟
لڑکی نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ میں بھارت سے ہوں اور تمہیں شدت سے چاہتی ہوں، تم سے 24 سال چھوٹی لیکن تمہیں بہت سنجیدگی کے ساتھ چاہتی ہوں۔ پلیز مجھے بتائیں کہ کیا آپ مجھ سے اگلے جنم میں شادی کریں گے؟ اس زندگی میں تو یہ ناممکن ہے۔
صارف کی جانب سے شادی کا پیغام شیئر کرتے ہی جہاں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا آغاز ہوا تو ہمایوں سعید نے بھی پیغام کا جواب دے دیا۔
ہمایوں سعید نے لکھا کہ مجھے پیار کرنے کا شکریہ، مگر شادی کے لیے ان شاءاللہ آپ کو مجھ سے بہتر لوگ مل جائیں گے۔
یا د رہے کہ ہمایوں سعید پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے مشہورو معروف اداکار ہیں اور ان کی اداکاری نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی پسند کی جا تی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شائستہ لودھی نے معروف ادا کا ر کو ہاں کر دی۔۔تیا ریاں شروع