امریکی باشندے نے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی خاطر انوکھا کا م کر ڈالا

Mar 31, 2021 | 19:05:PM
امریکی باشندے نے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی خاطر انوکھا کا م کر ڈالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکی باشندے نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی خاطر انوکھا کا م کر ڈالا، ایک ہی فلم 191 مرتبہ سینما میں دیکھ کر ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ 
تفصیلات کے مطابق ریمیرو ایلانِس نے ایوینجرز، اِنفِنٹی وار 191 مرتبہ دیکھی ہے۔ 33 سالہ ریمیرو فلوریڈا میں رہتے ہیں اور مارول سیریز کے غیرمعمولی مداح ہیں۔ 
 انہیں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے سند بھی موصول ہوچکی ہے۔ اس طرح وہ کسی فلم کو سینما میں سب سے زیادہ دیکھنے والے شخص بھی ہیں۔اس کے لیے انہوں نے نجی زندگی اور کام کے اوقات کے درمیان سے وقت نکالا تاکہ وقت پر سینما پہنچا جاسکے۔ اس اعزاز پر ریمیرو نے اپنے اہلِ خانہ اور دوستوں کے ساتھ ساتھ سینما کے عملے کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
اس دوران وہ ہر بار سینما جاتے رہے اور وہاں کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کرتے رہے۔ عام طور پر انہوں نے ہفتے اتوار کو مجموعی طور پر چار سے پانچ مرتبہ فلم دیکھی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا۔۔ خطرناک دہشت گردگرفتار