وزیراعظم نے خاندان کے ہمراہ اپنی یادگار تصویر شیئر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر والد اور بہن کے ہمراہ بچپن کی تصویر شیئر کردی ہے۔
مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عمران خان کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر وزیراعظم نے والد اور بہن کے ہمراہ بچپن کی تصویر شیئر کی ہے۔
View this post on Instagram
تصویر کے کیپشن میں عمران خان نے لکھا کہ والد اور بہن کے ہمراہ جب میں شاید دو سال کا تھا۔کچھ ہی دیر میں عمران خان کی تصویر پر مداحوں کی جانب سے ہزاروں مرتبہ پسندیدگی کا اظہار کیا جاچکا ہے۔