بھارت میں بھی پاکستان جیسا موٹروے زیادتی کیس، ہلچل مچ گئی

Mar 31, 2021 | 14:29:PM
بھارت میں بھی پاکستان جیسا موٹروے زیادتی کیس، ہلچل مچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارت کے شہر آگرہ میں شادی شدہ خاتون نے تین افراد پر  سڑک کنارے جنگل میں اجتماعی عصمت دری کا الزام لگایا ہے۔ واقعہ نے محکمہ پولیس میں ہلچل مچا دی۔

بھارتی ٹی وی چینل کی رپورٹ کےمطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب خاتون اپنے شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل پر جارہی تھی۔ یہ واقعہ اعتماد پور پولیس اسٹیشن حددو کے علاقے میں پیش آیا۔ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ جب وہ اپنے شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل پر جھرنا نالے کے پاس پہنچی تو  موٹر سائیکل پر سوار تین افراد نے بندوق دکھا کر سڑک پر روک دیا اورخاتون کو جنگل کی طرف لے گئے اور اس کے نتیجے میں اس کے ساتھ باری باری زیادتی کی، صرف یہی نہیں تینوں افراد نے متاثرہ خاتون کے کچھ زیورات اور 10 ہزار روپے بھی لوٹ لئے۔خاتون کا یہ بھی الزام ہے کہ ملزمان نے واقعے کی ویڈیو بھی بنائی ہے۔ تینوں ملزم عصمت دری کا واقعہ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ مقامی پولیس افسر ستیہ جیت گپتا نے بتایا کہ خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ تینوں ملزمان کے خلاف دفعہ 376 ڈی ، 506 ، اور 394 کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ تینوں ملزمان  میں سے دو ملزمان کے نام بتائے گئے ہیں جبکہ ایک ملزم نامعلوم بتایا جا رہا ہے۔ پولیس نے تینوں ملزمان  کی تلاش شروع کردی ہے۔ اس پورے معاملے میں بہت ساری چیزیں منظرعام  پر آئیں کہ ملزم پہلے سے ہی خاتون سےجاننے والوں میں سے تھے ۔ ملزمان  کی گرفتاری کے لئے دو ٹیمیں بنا دی گئی ہیں۔