پی ایس 70 ضمنی انتخاب، سرکاری افسروں کے تقرر و تبادلوں پر پابندی

Mar 31, 2021 | 12:57:PM
الیکشن کمیشن آف پاکستان
کیپشن: الیکشن کمیشن آف پاکستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 70 میں ہونیوالے ضمنی انتخاب سے قبل الیکشن کمیشن نے ضلع بدین میں سرکاری افسران کے تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد کر دی۔

 الیکشن کمیشن کےمطابق  پی ایس 70 میں ضمنی انتخاب مکمل ہونے تک ضلع میں افسران کے تبادلوں پر پابندی ہو گی۔ الیکشن کمیشن نےپی ایس 70 کے حلقہ میں ہر  قسم کی نئی ترقیاتی سکیم پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔وفاقی،صوبائی یا بلدیاتی اداروں کی جانب سے حلقہ میں نئی ترقیاتی سکمیوں پر پابندی ہو گی۔

واضح رہےکہ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 70 بدین میں ضمنی انتخاب 20 مئی کو شیڈول ہے۔