کورونا بےقابو۔۔ 24 گھنٹوں میں 78 اموات،4757 نئے مریض

Mar 31, 2021 | 09:35:AM
کورونا ویکسی نیشن
کیپشن: کورونا ویکسی نیشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کورونا وائرس  کی تیسری لہر تباہی مچانے لگی۔ ایک روز میں مزید  78 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 14 ہزار 434 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 67 ہزار 957 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 19 لاکھ 3 ہزار 329 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 965 نئے ٹیسٹ کئے گئےجن میں سے 4 ہزار 757 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں 2 لاکھ 20 ہزار 392، سندھ میں 2 لاکھ 65 ہزار 443، خیبر پختونخوا میں 87 ہزار 55، بلوچستان میں 19 ہزار 557، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 24، اسلام آباد میں 57 ہزار 833 جبکہ آزاد کشمیر میں 12 ہزار 663 کیسز رپورٹ ہوئے۔

 سرکاری پورٹل کے مطابق  اب تک 6 لاکھ 3 ہزار 126 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 197 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 78 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہزار 434 ہوگئی۔ پنجاب میں 6 ہزار 365، سندھ میں 4 ہزار 497، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 342، اسلام آباد میں 568، بلوچستان میں 207، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 352 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

دوسری جانب ملک بھر میں 50 تا 60 سال کے افراد کے لئے کورونا ویکسی نیشن  کی رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے۔اس حوالے سے وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کے چند روز قبل ہونے والے اجلاس  میں فیصلہ کیا گیا تھا ۔