وفاقی حکومت کا شوگرملزکیخلاف سخت ایکشن،تمام ذخیرہ اپنے کنٹرول میں لے لیا

Jul 31, 2025 | 20:38:PM
وفاقی حکومت کا شوگرملزکیخلاف سخت ایکشن،تمام ذخیرہ اپنے کنٹرول میں لے لیا
کیپشن: چینی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی حکومت کا شوگرملزکےخلاف سخت ایکشن، ملک بھرمیں موجود چینی کا تمام ذخیرہ اپنے کنٹرول میں لے لیا ۔

وزارت فوڈ حکام کہنا ہے کہ 18 شوگرملزکے مالکان کے نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیے گئے،چند دنوں میں ای سی ایل میں ڈالے گئے نام بھی جاری کریں گے۔

وزارت فوڈ حکام کامزید کہناتھا کہ 19 لاکھ میٹرک ٹن چینی شوگرملزکی بجائے حکومتی کنٹرول میں چلی گئی،فیصلہ چینی کی مصنوعی قلت اورقیمتیں مزید بڑھنے کے خدشے کے پیش نظرکیا گیا،تمام شوگرملزمیں چینی سٹاک پر ایف بی آر کے ایجنٹس تعینات کردیئے گئے،شوگرملوں کے چینی سٹاک پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لگادیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف کے بیٹے کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا