وزارت تجارت کاافغانستان کیساتھ ٹیکس رعایتوں کیلئے ایف بی آرکوخط
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)وزارت تجارت نے افغانستان کےساتھ ٹیکس رعایتوں کیلئے ایف بی آرکوخط لکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق خط میں ٹیکس رعایتوں کا نوٹیفکیشن آج جاری اوریکم اگست سےاطلاق کی درخواست کی گئی ہے۔
ذرائع کےمطابق وزارت تجارت نےخط میں وفاقی کابینہ کےآج31جولائی کے فیصلےکاحوالہ دیاہے،خط میں کہا گیاہےکہ کابینہ نےافغانستان کےساتھ ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دی ہے،افغانستان کے4 مصنوعات پرپاکستان5 سے26فیصدٹیکس رعایت دےگا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ افغانستان کےٹماٹرپرپاکستان 5 فیصدڈیوٹی ختم کرےگا،افغانستان کےانگور،اناراورسیب پرپاکستان26فیصد ڈیوٹی ختم کرےگا۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی 4مصنوعات پر افغانستان 20 سے 35فیصدٹیکس رعایت دےگا،پاکستانی آلوپرافغانستان 35 اور کیلےپر 30 فیصدکسٹمزڈیوٹی کم کرے گا۔
پاکستانی کینواورآم پر افغانستان 20 فیصدکسٹمزڈیوٹی کم کرےگا،دونوں ممالک4،4زرعی مصنوعات پرکسٹمزڈیوٹی ختم یاکم کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات سے قبل ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی