ویڈیو: امریکہ میں ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امریکی ریاست کیلی فورنیا میں جدید ترین ایف35 لڑاکا طیارہ گرکرتباہ ہو گیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایف 35 لڑاکا طیاہ سینٹرل کیلی فورنیا میں نیول ائیربیس اسٹیشن لیمور میں گرا۔
امریکی نیوی نے بھی ایف 35 طیارے کے گرنے کی تصدیق کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گرنے والے لڑاکا طیارےکاپائلٹ بحفاظت طیارے سے نکلنے میں کامیاب رہا، تاہم طیارے کے گرنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔
???? BREAKING: U.S. Navy F-35C Stealth Fighter Crashes Near Naval Air Station Lemoore, California ????????✈️
— Sarcasm Scoop (@sarcasm_scoop) July 31, 2025
A F-35 Lightning II, assigned to Strike Fighter Squadron VF-125 Rough Raiders, went down in a field near Fresno.
• Jet burst into flames after impact
• Pilot ejected safely… pic.twitter.com/jhkmvjLssC
گر کر تباہ ہونے والے طیارے کی زیر گردش ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تباہ ہونے کے بعد طیارے میں آگ لگی ہوئی ہے اور دھویں کے بادل آسمان پر دور دور تک پھیلے ہوئے ہیں۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایف 35 لڑاکا طیارے کے حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ملیں تاہم طیارے کے گرنے کی وجوہات کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔