شہر قائد میں دن دیھاڑے خواتین کو لوٹ لیا گیا ، ویڈیو سامنے آگئی

Jul 31, 2023 | 21:21:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شہرقائد میں سٹریٹ کرائمز کی بڑھتی وارداتوں سے خواتین بھی محفوظ نہیں، لیٹرے  دن دیھاڑے دوخواتین کو لوٹ  کر فرار ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق  سٹریٹ کرمنلز دن ہو یا رات یا کوئی بھی علاقہ بلا خوف و خطر واردات کر کے  فرار ہو جاتے ہیں،24 نیوز کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نارتھ کراچی سیکٹر سیون ڈی تھری انڈا موڑ کے قریب دو خواتین سے دن دہاڑے واردات کر کے فرار ہو گیا ۔

ویڈیو میں موٹرسائیکل سوار ملزم نے دو خواتین کو گلی میں تنہا آتے دیکھا تو دلیری کے ساتھ انہیں اسلحہ دکھا کر روک لیا، مزاحمت کرنے پر دھکے دے کر گرا دیا اور  پرس اور بیگ چھین کر موٹر بائیک پر فرار ہو گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:"ابھی بچی ہوں، فی الحال شادی نہیں کروں گی "،انمول بلوچ