ایشوریا رائے کسے بھائی کہہ کر پکارتی اور راکھی باندھتی ہیں

Jul 31, 2021 | 17:25:PM
ایشوریا رائے کسے بھائی کہہ کر پکارتی اور راکھی باندھتی ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) اداکار سونو سود نے بتایا کہ فلم ’جودھا اکبر میں بھائی بہن کا کردار ادا کرنے کے بعد سے ایشوریا رائے مجھے آج تک ’بھائی صاحب‘ کہہ کر مخاطب کرتی ہیں۔
 تفصیلات کے مطابق اداکارہ ایشوریا رائے اور اداکار سونو سود نے فلم ہدایت کار آشوتوش گواریکر کی فلم ’جودھا اکبر‘ میں بھائی بہن کا کردار ادا کیا۔ 2008 میں بننے والی اس فلم کے بعد سے ایشوریا رائے باقاعدگی سے سونو سود کو ہر رکشا بندھن پر راکھی باندھتی ہیں۔


واضح رہے کہ اداکار سونو سود نے بھارت میں کورونا وبا کے دوران بہت سے ضرورت مند لوگوں کی مدد کی۔ بھارت میں انہیں ’مسیحا‘ کا لقب دیا گیا جس پر اداکار نے کتاب ’میں مسیحا نہیں ہوں‘ لکھی۔


سونو سود نے نہ صرف ایشوریا رائے بلکہ امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کے ساتھ بھی متعدد فلموں میں کام کیا۔ امیتابھ بچن کے حوالے سے سونو سود کہتے ہیں کہ امیتابھ بچن ایک ڈیڈیکیٹڈ اداکار ہیں، شوٹنگ کے دوران وہ اکثر اپنی لائنوں کی ریہرسل کرتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:صدارتی نظام حکومت رائج کرنے کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر