نذیر چوہان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

Jul 31, 2021 | 12:57:PM
 نذیر چوہان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)  لاہور کی مقامی عدالت نے ایم پی اے نذیر چوہان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

 ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ یوسف عبدالرحمن نے کیس کی سماعت کی، ایف آئی اے نے جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر نذیر چوہان کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی نے موقف اختیار کیا کہ ملزم تعاون نہیں کر رہا، ملزم سے واٹس اپ نمبر، ڈیوائس ریکور اور فیس بک سے ملنے والی ویڈیو کی وائس سیمپلنگ کرنی ہے لہذا عدالت مزید جسمانی ریمانڈ دے۔

ایم پی اے نذیر چوہان کے وکلاء نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی اور موقف اختیار کیا کہ مقدمہ سیاسی گرفتاری ہے، ملزم سے کوئی ریکوری درکار نہیں ہے لہذا عدالت جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرے۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر سائبر کرائم کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے نذیر چوہان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:    پی ایل میں حصہ لینے پر کھلاڑیوں کو بھارت میں داخلے پر پابندی کی دھمکی