باراتیوں  کی گاڑی کو حادثہ میں 4  باراتی جاں بحق  ہو گئے، 27 افراد  زخمی ہو گئے

Jan 31, 2026 | 22:17:PM
Road Accident, سڑک پر حادثہ، Rescue 1122, ریسکیو ون ون ٹو ٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مشتاق بھٹہ)  بارات کے ساتھ جارہے باراتیوں  کی گاڑی کو حادثہ میں 4  باراتی جاں بحق  ہو گئے، 27 افراد  زخمی ہو گئے۔ 

لودھراں میں باراتیوں سے بھری وین ٹرک   سے ٹکرا گئی۔ اس سنگین حادثہ میں چار باراتی جاں بحق 27 زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بتایا کہ  لودھراں کے علاقہ میں ہونے والے اس ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین ایک مرد اور ایک بچہ شامل ہیں۔

بھوسے سے لدے ہوئے ٹرک سے ٹکرا جانے والی  اس مسافر  وین میں پچاس کےقریب باراتی سوار تھے ۔

یہ بارات جہانیاں میں  شادی کی تقریب ہونے کے بعد دلہن ہو لے کر جہانیاں سے واپس گوگڑاں جارہی تھی۔

 بعض عینی شاہدوں نے بتایا کہ یہ حادثہ وین  چلانے والے ڈرائیور کی تیز رفتاری اور ٹرک کے اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے ہوا۔ ٹرک ڈائیور  کی معاونت کرنے کے لئے کنڈکٹر بھی اس کے ساتھ موجود نہین تھا۔ حادثہ کا شکار ہونے والے ٹرک پر بہت زیادہ پھیلا ہوا بھوسا لدا ہوا تھا۔ 

لودھراں شہر سے آنے والے ون ون ٹو ٹو اہلکاروں نے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیاہے۔ 

یہ بھی پڑھیئے:  انڈر19 ورلڈ کپ میں بھارت سے میچ؛ جونئیر گرین شرٹس سکواڈ کا اعلان ہوگیا