وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی شہداء کی نمازِ جنازہ میں شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسیٰ ترین)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی شہداء کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے لیے پولیس لائن پہنچ گئے، دونوں حکام نے میر سرفراز بگٹی کی شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی۔
شہداء کے لواحقین سے ملاقات کے موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی آبدیدہ ہوگئے اور کہا کہ ہمارے شہداء کی قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی۔
انھوں نے کہا کہ ہمارے بہادر جوانوں نے دہشت گردوں کا جرات اور عزم کے ساتھ ڈٹ کر مقابلہ کیا، ریاست ہمیشہ مظلوم کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور کھڑی رہے گی۔
وزیر داخلہ کے مطابق شہداء رسول اللہ ﷺ کے ساتھ اٹھیں گے، یہ عظیم قربانی ہے، ہمارے شہداء نے بہت بڑی قربانی دی، بلوچستان کے عوام ان کے خون کے مقروض ہیں۔
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ میرا شہداء کے لواحقین سے وعدہ ہے کہ خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا، شہداء کے ورثاء حوصلہ اور صبر کا دامن مضبوطی سے تھامے رکھیں۔
اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ بلوچستان کے عوام اور سیکیورٹی فورسز نہایت بہادر اور باہمت ہیں، ہمارے بہادر جوانوں نے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور اور مؤثر کارروائی کی، شہداء کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، پوری قوم ان کو سلام پیش کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :ملک میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل،بالائی علاقوں میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع