بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کیلئے نئی درخواست دائر

Jan 31, 2026 | 10:44:AM
بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کیلئے نئی درخواست دائر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نےبانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے نئی درخواست دائر کردی۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے نئی درخواست دائر کردی ہے،عمران خان کی صحت سے آگاہ نہ کرنا تشویشناک ہے، حکومت نے عمران خان کی صحت سے متعلق آگاہ کرنے میں بہت دیر لگائی اور مکمل معلومات بھی نہیں دیں۔
بیرسٹر گوہر نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین کو بانی پی ٹی آئی تک رسائی دی جائے تاکہ ان کی صحت سے متعلق تشویش ختم ہو ۔
بیرسٹر گوہر نےمزید کہا کہ وفاقی وزراء کو اپنے آپ پر یقین نہیں تو بانی پی ٹی آئی پر کیا یقین دہانی کروائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کی صحت اتنی خراب نہیں جتنا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے؛ محمود اچکزئی
دوسری طرف پی ٹی آئی کے سینئررہنما اسد قیصر نے صوابی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی وزراء بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق مسلسل جھوٹ بولتے رہے،بانی سے ایک صوبے کے وزیراعلیٰ کی ملاقات نہیں کرائی گئی، ایک ملاقات سے کیا فرق پڑجاتا۔