فلم پٹھان نےکتنابزنس کیا؟کئی ریکارڈزاپنےنام کر لیے

Jan 31, 2023 | 13:01:PM
فائل فوٹو
کیپشن: فلم پٹھان نےکتنابزنس کیا؟کئی ریکارڈزاپنےنام کر لیے
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )شاہ رخ خان کی نئی فلم پٹھان نے باکس آفس پرتہلکہ مچادیا ہے فلم کا پانچ دن کا بزنس 500 کروڑ روپے کے قریب پہنچ گیا۔ بھارتی ٹریڈ اینالسٹ ترن آدرش کے مطابق فلم پٹھان نے دنیا بھر سے پہلے چار دنوں میں 429 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔ فلم نے بھارت سے 265 کروڑ جب کہ دنیا بھر سے 164 کروڑ روپے کمائے ہیں۔ 

بالی وڈ فلم Pathan نے بھارت سمیت دنیا بھرمیں مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیے ہیں یہاں تک کہ ساؤتھ انڈیا کی مقبول ترین فلمیں RRR اور Baahubali 2 بھی مقبولیت کی دوڑ میں پٹھان سے پیچھے رہ گئیں ہیں ۔ترن آدرش کے مطابق پٹھان نے اتوار کے روز بھی کھڑکی توڑ بزنس کیا ہے۔ دن کے ابتدائی تخمینوں کے مطابق فلم نے 60 سے 62 کروڑ روپے کمائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتوار کے دن کے حتمی اعداد و شمار میں اتار چڑھاؤ بھی آسکتا ہے۔ خیال رہے کہ پٹھان بدھ کے روز ریلیز کی گئی تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کے فلم پٹھان سے قبل کیا تاثرات تھے؟اداکار نے بتادیا

واضح رہےکہ25 جنوری سے ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی یہ فلم اب تک عالمی سطح پر 13 ملین ڈالر کما کر 10 ملین ڈالر کمانے والی جیمز کیمرون کی فلم اوتار 2 کا ریکارڈ توڑ چکی ہے ۔ اوتار 2 کویڈ 19 کے بعد سیزن کی سب سے زیادہ کمانے والی مقبول فلم تھی جس نے اسپائیڈر مین: نو وے ہوم اور ایونجرز: انفینٹی وار کو مقبولیت کی اس دور سے باہر کیا تھا تاہم اب پٹھان باکس آفس پر راج کرنے والی واحد فلم بن چکی ہے ۔