عمر ان بتائیں وہ فوج کو دھمکیاں دے رہے ہیں یا عدلیہ کو؟ ۔۔ فضل الرحمن 

Jan 31, 2022 | 20:37:PM
عمر ان بتائیں وہ فوج کو دھمکیاں دے رہے ہیں یا عدلیہ کو؟ ۔۔ فضل الرحمن 
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ جمعیت علماءاسلام کے مر کزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمر ان خان بتائیں کہ وہ فوج کو دھمکیاں دے رہے ہیں یا عدلیہ کو؟۔ 23مارچ کو لانگ مارچ ہر صورت ہوگا ۔

 پیر کو کوئٹہ آمد کے موقع پر میڈ یا سے بات چیت کر تے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کہتے ہیں کہ مجھے نکالاگیا تو میں خطرنا ک بن جاﺅں گا عمران خان نے جس طرح ملک کو بھوک افلاس ، مہنگائی کی طرف دھکیلا ہے جب وہ باہر آئیں گے تو کیا وہ ملک کنگال کر دیں گے یا پھر فوج اور عدلیہ کو دھکمیاں دے ہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کا رعب دبدبا اب ختم ہو چکا ہے جب وہ میدان میں اتریں گے تو عوام ایک مجرم کے حیثیت سے انکا استقبال کریں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں۔وزیراعظم نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا۔۔پرانی قیمتیں بر قرار

انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی اور اے این پی پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہیں لیکن اگر کوئی ہمارے احتجاج آنا چاہتا ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم کبھی بھی اپوزیشن کی کسی جماعت کو ٹارگٹ نہیں بنائیں گے اور نہ ہی دو محاذ کھولیں گے انہوں نے کہاکہ ہما را ایک ہی ہدف ہے جسے ہم حا صل کر نا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 23مارچ کو پوری قوم اورتما م سیا سی جما عتیں اسلام آباد میں جمع ہوںگی حکومت کی نااہلیوں کا بوجھ قوم اٹھا رہی ہے بھوک، افلاس مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے لانگ مارچ کی قیا د ت پی ڈ ی ایم ضرور قیادت کرے گی لیکن عوام بھی براہ راست حکومت کے مقابلے میں میدان میں اترے گی انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی تھریٹ کی پرواہ نہیں کی ،میں اپنے طریقے سے چلتا ہوں ،انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر چمن کس لئے ہیں۔ انکی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو تحفظ فراہم کریں میں انشاءاللہ چمن جاﺅں گا مجھ پر پہلے بھی حملے ہوئے ہیں زند گی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے کسی انسان کے ہاتھ میں نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔اداکارہ میرا ”عتیق الرحمان “کی بیوی ہیں یا نہیں؟ ۔عدالت نے فیصلہ سنا دیا