اداکارہ میرا ”عتیق الرحمان “کی بیوی ہیں یا نہیں؟ ۔عدالت نے فیصلہ سنا دیا

Jan 31, 2022 | 19:21:PM
سکینڈل کوئین اداکارہ میرا، بڑا جھٹکا لگ گیا، تکذیب نکاح، اپیل پر فیصلہ،
کیپشن: اداکارہ میرا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سکینڈل کوئین اداکارہ میرا کو بڑا جھٹکا لگ گیا،عدالت نے اداکارہ کی تکذیب نکاح کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دے دیا ،عدالت نے اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل مسترد کردی ،ایڈیشنل سیشن مظہر عباس نے اپیل کا فیصلہ سنایا ۔
واضح رہے کہ فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف میرا نے اپیل دائر کررکھی تھی، فیملی کورٹ نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیا تھا، اداکارہ نے موقف اختیار کیا تھا کہ عتیق الرحمان کی بیوی نہیں ہوں،عتیق الرحمان نے جعلی نکاح نامی تیار کروایا ۔

یہ بھی پڑھیں: ہفتے کو عام تعطیل کا اعلان