چین سے آنیوالی ویکسین خودوصول کروں گا، شاہ محمود قریشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کاکہناہے کہ جہاز چین سے کورونا کی ویکسین لینے چلا گیا ہے ، کل جو کھیپ ویکسین کی آ رہی ہے اسے میں اسلام آباد میں وصول کرنے جاؤں گا ۔
شاہ محمود قریشی نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہاکہ فرنٹ لائن ورکرز کو یہ ویکسین دستیاب ہو جائے گی ، جن لوگوں نے قربانی دی ہے ، ان کی جانیں محفوظ ہوں گی ، عوام کیلئے یہ ویکسین باکل فری ہو گی۔
وزیر خارجہ کاکہناہے کہ ڈینینل پرل کے معاملے پر نظرثانی درخواست داخل کر دی ہے ، امید ہے کہ جلد اس پر انصاف ملے گا ، ان کامزید کہناتھا کہ ہماری کوشش ہے افغانستان میں اہم معاملات بہتری کے ساتھ آگے بڑھیں ۔