ڈی آئی خان؛ مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر فائرنگ

Dec 31, 2023 | 20:42:PM
ڈی آئی خان؛ مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر فائرنگ
کیپشن: مولانا فضل الرحمان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) جمعیت علمااسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر حملہ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان الیکشن مہم کے سلسلے میں ڈی آئی خان سے گزر رہے تھے کہ ڈی آئی خان یارک کے مقام پر قافلے پر فائرنگ کی گئی ،فائرنگ میں مولانا فضل الرحمان اور عملہ مکمل محفوظ رہا،مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر دو اطراف سے فائرنگ کی گئی ۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کاکہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے قافلے کے قریب فائرنگ بزدلانہ کارروائی ہے،بارہا متنبہ کرچکے ہیں کہ ہماری قیادت کیلئے حالات سازگار نہیں،انتظامیہ آئے روز تھریٹس کے حوالے سے لیٹر لکھتی ہے لیکن عملاً کوئی قدم نہیں اٹھاتی۔
ترجمان جے یو آئی نے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی فوری تحقیقات کرائی جائیں ، ادارے کیونکر اپنی ذمہ داری پوری نہیں کررہے،ان کاکہناتھا کہ کے پی اور بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 2024ء کی پہلی خوشخبری،پٹرول کی قیمت میں کمی؟بڑی خبر آگئی