غالب مارکیٹ پولیس کا بہن بھائی سے شرمنا ک سلوک ،ویڈیو وائرل 

Dec 31, 2020 | 23:36:PM
غالب مارکیٹ پولیس کا بہن بھائی سے شرمنا ک سلوک ،ویڈیو وائرل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)غالب مارکیٹ میں پولیس کی جانب سے فیکٹری میں کام کرنے والے بہن بھائی کے ساتھ ناروا سلوک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطا بق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بہن بھائی ایک پولیس موبائل کے پاس اٹھک بیٹھک کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں متاثرہ نوجوان نے بتایا کہ وہ دونوں فیکٹری میں کام کرتے ہیں ، انہیں گھر جاتے ہوئے پولیس نے روک کر بدسلوکی کی۔ نوجوان نے الزام لگایا کہ چوکی انچارج نے اس کی بہن کی خود تلاشی لی۔
 ویڈیو وائرل ہونے پر تھانہ غالب مارکیٹ کے ایس ایچ او نے کہا ہے کہ یہ ویڈیو پولیس کو بدنام کرنے کیلئے موبائل کے پاس کھڑے ہو کر بنائی گئی ہے، واقعہ میں کوئی اہلکار ملوث نہیں ، معاملے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔