واضح ہے کہ کون کس کے اعصاب پر سوار ہے،فردوس عاشق اعوان 

Dec 31, 2020 | 14:46:PM
واضح ہے کہ کون کس کے اعصاب پر سوار ہے،فردوس عاشق اعوان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

     (24نیوز)معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ پانامہ رانی اتنا ذکر اپنے اباجی کانہیں کرتی جتنا عمران خان کا،واضح ہے کہ کون کس کے اعصاب پر سوار ہے؟۔

 تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ راجکماری اس دلیر آدمی کی بیٹی ہے جو مشکل وقت آنے پر دم دبا کر بھاگ جاتا ہے،لاڈلی بتائے کہ مودی کو گھر بلاکر پگڑیاں پہنانے والا ظل سبحانی واپس کب آرہا ہے؟۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ کرپشن گاڈ فادر کو معصوم پیش کرنے پر جھوٹی قسمیں اٹھانے پر شرم آنی چاہئے ،راجکماری کشمیر میں کمپین کرے،نتائج گلگت بلتستان سے مختلف نہیں ہوں گے۔