کرونا: بھارتی شہر نئی دلی اور ممبئی میں کرفیو لگانے کا فیْصلہ

Dec 31, 2020 | 12:50:PM
 کرونا: بھارتی شہر نئی دلی اور ممبئی میں کرفیو لگانے کا فیْصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت کے دارالحکومت نئی دلی اور مہارشٹرا کے شہر ممبئی میں نئے سال کے آغاز پر کرفیو لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے

 تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے کیسز سامنے آنے کے بعد  دو شہروں نئی دلی اور ممبئی میں نیو ائیر کے آغاز پر کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اسکے علاوہ  دیگر ریاستوں میں بھی پابندیوں پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائےگا۔نئی دلی  اور ممبئی میں آج اور یکم جنوری کی رات کو 11 تا صبح 6 بجے تک  کرفیو کا نفاذ رہے گا۔ بھارت کے دونوں شہروں میں رات 11 بجے کے بعد نئے سال کے اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔یاد رہے کہ بھارت دنیا میں کورونا سے متاثرہ دوسرا بڑا ملک ہے جہاں  کرونا وائرس کے سبب ڈیڑھ لاکھ کے قریب لوگ لقمہ اجل بن چکے ہیں۔