ہیلتھ الاؤنس کی بحالی کا وعدہ، ہیلتھ الائنس نے ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کردیا

Aug 31, 2025 | 11:41:AM
ہیلتھ الاؤنس کی بحالی کا وعدہ، ہیلتھ الائنس نے ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی جانب سے ہیلتھ الاؤنس کی بحالی کی یقین دہانی کے بعد فیڈرل ہیلتھ الائنس نے ہڑتال مؤخر کر دی۔
وفاقی ہسپتالوں کی نمائندہ تنظیم فیڈرل ہیلتھ الائنس کی کور کمیٹی کا پمز میں اجلاس ہوا جس میں ہیلتھ الاؤنس کی سمری مسترد ہونے اور وزارت صحت کے رویے پر غور کیا گیا۔
وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل نے ملازمین کو ہیلتھ الاؤنس بحالی کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ اگلے ہفتے وزیر خزانہ سے ملاقات کے بعد معاملہ حل کر لیا جائے گا، الاؤنس کے معاملے میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کا ازالہ بھی کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال ایماندار اور محنتی شخص ہیں، مسائل کے حل کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں،ان کی یقین دہانی پر فیڈرل ہیلتھ الائنس نے پیر کو دی جانے والی ہڑتال کی کال واپس لے لی۔

یہ بھی پڑھیں:راول ڈیم کے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ،این ڈی ایم اے نے پیشگی آگاہ کر دیا
چیئرمین کور کمیٹی کلیم اللہ اور صدر ہیلتھ الائنس قمر گجر نے اس موقع پرکہا کہ اسلام آباد کے تمام سرکاری ہسپتال پیر کو معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، ای ڈی پمز ڈاکٹر عمران کا کہنا تھا کہ وزیر صحت ملازمین کے ساتھ ہیں اور مسئلہ جلد حل کر دیا جائے گا۔