جعفرآباد: ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم بلوچستان کے سکواڈ کی گاڑی کو حادثہ، پولیس اہلکار جاں بحق 

Aug 31, 2025 | 00:41:AM
جعفرآباد: ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم بلوچستان کے سکواڈ کی گاڑی کو حادثہ، پولیس اہلکار جاں بحق 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین)جعفرآباد میں ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم بلوچستان جہانزیب خان کی سکواڈ گاڑی کو حادثہ جس کے دوران پولیس اہلکار سفر خان جاں بحق جبکہ 2 کانسٹیبل زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے کی سکواڈ گاڑی کو حادثہ بائی پاس ممل کے مقام پر پیش آیا، ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے ڈیرہ اللہ یار آئے تھے۔

لاش اور زخمیوں کو ڈیرہ اللہ یار پسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :عمر ایوب کی نا اہلی، اپوزیشن لیڈر کے چیمبر کو تالے