الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری،شہباز شریف نے وزیر اعظم کے تجویز کردہ ناموں پر مشاورت شروع کردی

Aug 31, 2021 | 22:56:PM
الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری،شہباز شریف نے وزیر اعظم کے تجویز کردہ ناموں پر مشاورت شروع کردی
کیپشن: اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)الیکشن کمیشن میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے ممبران کی تقرری کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے وزیر اعظم کے تجویز کردہ ناموں پر مشاورت شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق میاں محمد شہباز شریف نے الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری سے متعلق آج پہلے اجلاس کی صدارت کی،میاں شہباز شریف نے ویڈیو لنک پر اجلاس کی صدارت کی، مسلم لیگ ن نے وزیر اعظم عمران خان کے تجویز کردہ ناموں کو جانبدار قرار دیدیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں شہباز شریف نے اپوزیشن سے مشاورت کے بعد نئے نام تجویز کرنے کا فیصلہ کیا ہے،میاں شہباز شریف اپوزیشن سے مشاورت کے بعد وزیر اعظم کو نئے نام بھجوائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  چینی سفیرکی ملاقات ۔آرمی چیف کاسی پیک کےخلاف تمام سازشوں کوخاک میں ملانے کے عزم کااعادہ