بالی وڈ ادا کا رہ جیکو لین فرنینڈس بڑی مشکل میں پھنس گئیں

Aug 31, 2021 | 17:46:PM
بالی وڈ ادا کا رہ جیکو لین فرنینڈس بڑی مشکل میں پھنس گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس سے بھارتی اداروں کی پوچھ گچھ ۔کہا جا رہا ہے کہ وہ منی لانڈرنگ کیس میں ملوث نہیں محض گواہ کے طور پر پوچھ گچھ کی گئی۔ 

یہ بھی پڑھیں:گلے میں خطرناک سانپ ڈال کر تصویر بنوانے والی بچی کو سانپ نے ڈس لیا۔۔ویڈیو وائرل

رپورٹ کے مطابق جیکولین سے سکیش چندرشیکر نامی فراڈئیے کی جانب سے مبینہ طور پر کروڑوں کی بھتہ خوری کے کیس میں پوچھ گچھ کی گئی۔ سکیش 17 سال کی عمر سے لوگوں سے فراڈ کررہاہے۔ آئی ڈی نامی ادارے نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 36 سالہ اداکارہ قصوروار نہیں لیکن سکیش چندرشیکر کے خلاف کیس میں ان سے بطور گواہ تفتیش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف بھارتی اداکار سنجے دت بیساکھیوں کےسہارے چلنے پر مجبور۔۔اہلیہ نے ویڈیو شیئر کر دی
یا د رہے کہ 24 اگست کو تحقیقاتی ایجنسی نے چنائی میں ایک بنگلہ، 82.5 لاکھ کیش اور درجنوں لگژری گاڑیاں قبضے میں لی ہیں۔ دہلی پولیس کے ونگ نے مبینہ دھوکہ دہی اور 200 کروڑ کی بھتہ خوری پر سکیش کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔