گلے میں خطرناک سانپ ڈال کر تصویر بنوانے والی بچی کو سانپ نے ڈس لیا۔۔ویڈیو وائرل

Aug 31, 2021 | 17:36:PM
گلے میں خطرناک سانپ ڈال کر تصویر بنوانے والی بچی کو سانپ نے ڈس لیا۔۔ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)روس میں ایک چڑیا گھر میں اس وقت خوف وہراس پھیل گیا جب ایک سانپ نے بچی کو کاٹ لیا۔ بچی گلے میں سانپ ڈال کر تصویر بنوا رہی تھی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روس کے علاقے سرڈولوسک کے چڑیا گھر میں ایک پانچ سالہ بچی گلے میں سانپ ڈال کر تصویر کھنچوا رہی تھی کہ اچانک مشتعل سانپ نے اس کے گال پر کاٹ لیا۔ والدین اسے ہسپتال لے گئے جہاں اسے طبی امداد دے کرکچھ عرصے کے لئے زیر مشاہدہ ر کھا گیا اور پھر ڈسچارج کردیا گیا۔ چڑیا گھر کی انتظامیہ کے مطابق سانپ کے ساتھ اکثر بچے اور بڑے تصاویر کھنچواتے ہیں لیکن ایسا واقعہ پہلی دفعہ پیش آیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:علیزے شاہ کی آوا ز میں را حت کا گیت ۔۔ویڈیو وا ئرل

چند روز قبل برازیل کی ایک سڑک پر بہت بڑا اژدہا اچانک کہیں سے نکل آیا گاڑیوں میں گزرتے لوگ رکنے پر مجبور ہو گئے اور ویڈیوز بنانے لگے جو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت زدہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈرگ ڈیلروں سے رابطے۔۔ معروف بھارتی اداکار گرفتار

فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر برازیل کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 10 فٹ لمبا اژدھا سڑک پر رینگ رہا ہے اور شاہراہ سے گزرنے والے افراد نے اسے دیکھ کر گاڑیاں روک دی ہیں تاکہ اژدھا گزر جائے۔ بالآخر اژدھاسڑک پر آرام سے رینگتا ہوا جھاڑیوں میں غائب ہو گیا لیکن اسی دوران موقع پر موجود لوگوں نے اس کی ویڈیو بنا لی۔