ڈرگ ڈیلروں سے رابطے۔۔ معروف بھارتی اداکار گرفتار

Aug 31, 2021 | 17:03:PM
ڈرگ ڈیلروں سے رابطے۔۔ معروف بھارتی اداکار گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹر نگ ڈیسک)ڈرگ ڈیلروں سے رابطے ثابت ہونے پر بھارت کے معروف اداکار ارمان کوہلی کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو کو ارمان کوہلی کے موبائل فون سے ڈرگ ڈیلروں کیساتھ رابطوں کی میسجنگ چیٹ مل گئی ۔ این بی سی ارمان ہولی کے ڈرگ خریدنے کے مالی معاملات کی بھی چھان بین کر رہی ہے ۔ ارمان کوہلی سے 1.2گرام کوکین برآمد ہوئی۔ ان کی گرفتاری کے بعد ڈرگ سپلائر اجے راجو کو بھی ڈرگز کے ساتھ پکڑ لیا گیا ، اجے راجو سنگھ مبینہ طور پر جسم فروشی اور ڈرگز کا ریکٹ چلاتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:انگریزی گانے پر بنائی علیزے شاہ کی نئی ویڈیو سامنے آگئی
یا درہے کہ 49 سالہ اداکار ارمان کوہلی ڈائریکٹر راجکمار کوہلی اور اداکارہ نیشی کے بیٹے ہیں ۔ وہ فلم دیوانہ میں دیویا بھارتی کے مقابل ہیرو تھے  لیکن پہلی ہی شوٹنگ کے بعد وہ فلم سے باہر ہو گئے اور ان کی جگہ شاہ رخ خان نے اس فلم سے اپنے کیرئیر کا ڈیبیو کیا ۔ 

یہ بھی پڑھیں:شلپا شیٹھی کی اپنے شو ہر را ج کندرا سے علیحدگی کے متعلق اہم خبر آگئی
 ارمان کوہلی فلم بازی گر  کے بھی لیڈ ہیرو سمجھے جا رہے تھے لیکن یہ رول بھی شاہ رخ خان کو دیا گیا ، اسی طرح فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے میں انہیں کاجول کے منگیتر کا کردار ادا کرنا تھا جو بعد میں پرمیت سنگھ نے ادا کیا۔انہوں نے 1990 کی دہائی میں  دشمن زمانہ ، انجام اور اولاد کے دشمن نامی فلموں میں کام کیا مگر یہ تینوں فلمیں بری طرح فلاپ ہوئیں ۔

ان کے والد نے ان کے کیرئیر کو بچانے کیلئے 1997 میں فلم قہر بنائی جس میں وہ سنی دیول اور سنیل سیٹھی کے ساتھ  معاون اداکار کے طور پر جلوہ گر ہوئے مگر یہ فلم بھی کامیابی نہ سمیٹ سکی ۔