جنگ ختم ۔۔امریکا کا آخری فوجی بھی افغانستان سے نکل گیا

Aug 31, 2021 | 11:04:AM
 جنگ ختم ۔۔امریکا کا آخری فوجی بھی افغانستان سے نکل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) طالبان کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن سے کچھ دیر قبل آخری فوجی دستہ بھی کابل سے نکل گیا۔ طالبان نے کابل ایئرپورٹ کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا۔ غیر ملکی فوجیوں کے انخلا پر کابل ہوائی فائرنگ سے گونج اٹھا۔

 تفصیلات کے مطابق کابل میں آدھی رات سے کچھ دیر پہلے ٹرانسپورٹ طیاروں میں امریکی فورسز کے آخری دستے کےاہلکار روانہ ہوئے، آخری طیارے میں سوار ہونے والے آخری فوجی میجر جنرل  کرس ڈونے ہیو  تھے۔ امریکی انخلا کے فوری بعد طالبان کابل ایئرپورٹ کے رہ جانے والے باقی حصے میں بھی داخل ہوگئے۔

20 سالہ افغان جنگ میں ڈھائی ہزار امریکی فوجی اور 3 ہزار 846 امریکی کنریکٹر ہلاک ہوئے۔ اس جنگ میں نیٹو کے ایک ہزار 144 فوجی کام آئے۔ 20 سالہ جنگ میں امریکی حمایت یافتہ 66 ہزار سے زائد افغان فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے جان گنوائی۔

اس جنگ میں47 ہزار سے زیادہ عام افغان شہریوں نے بھی جانیں قربان کیں۔ امریکی فوج سے نبرد آزما طالبان اور دیگر کے 51 ہزار سے زائد جنگجو مارے گئے۔ اس جنگ میں 444 امدادی کارکن اور 72 صحافیوں نے بھی اپنی جانیں قربان کیں۔ اس طرح افغانستان پر امریکی اور نیٹو فورسز کا 20 سالہ قبضہ ختم ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کی ضلعی عدلیہ میں بڑےپیمانےپراکھاڑ پچھاڑ۔۔53 ججوں کا تبادلہ