لاہور: 4 ڈولفن اہلکار رشوت لینے پر ملازمت سے برطرف 

Sep 30, 2025 | 23:49:PM
لاہور: 4 ڈولفن اہلکار رشوت لینے پر ملازمت سے برطرف 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور میں شہری کو یرغمال بنا کر اس سے رشوت لینے والے 4 ڈولفن اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ڈولفن اہلکاروں کو انکوائری رپورٹ میں رشوت لینے کا الزام ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی۔

انکوائری رپورٹ کے مطابق رشوت ستانی کا واقعہ 17 ستمبر کو حاجی کیمپ کے پاس پیش آیا، شہری خریداری کے بعد آن لائن بائیک رائیڈر کا انتظار کر رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ڈولفن اہلکاروں نے رشوت لینے کے لیے شہری کا جھوٹا بیان ریکارڈ کیا اور ویڈیو بنائی۔

یہ بھی پڑھیں:نیپال نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر تاریخ رقم کردی

اہل کاروں نے ویڈیو بیان لے کر شہری سے 50 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا، شہری نے 29 ہزار روپے اے ٹی ایم سے نکلوا کر ڈولفن اہلکاروں کو دیے تھے۔