نیپال نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر تاریخ رقم کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)نیپال نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی 20 میں بھی اپ سیٹ شکست دے کر سیریز جیت لی۔
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیپال نے ویسٹ انڈیز کو 90 رنز سے ہراکر 3 میچز کی سیریز میں 0-2 سے فیصلہ کن برتری حاصل کرلی،شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں نیپال نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 173 رنز بنائے۔
نیپال کی جانب سے آصف شیخ 68 اور سندیپ جورا 63 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے عقیل حسین اور کائیل مائیرز نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیاتاہم ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 83 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ویسٹ اینڈیز کے صرف 3 کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے۔
نیپال کی جانب سے عادل عالم نے 4 وکٹیں حاصل کیں،کوشل بھرٹیل نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریز،قومی کرکٹ سکواڈ کا اعلان، 3نئے کھلاڑی شامل