پی ٹی آئی نے اپوزیشن لیڈر اور ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خادم) پاکستان تحریک انصاف نے اپوزیشن لیڈر اور ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بحکم بانی پی ٹی آئی معین قریشی اپوزیشن لیڈر پنجاب ہوں گے،حافظ فرحت عباس بطور ڈپٹی اپوزیشن لیڈر فرائض سر انجام دیں گے۔ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف فردوس شمیم نقوی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔گزشتہ رات سلمان اکرم راجا نے معین قریشی کو اپوزیشن لیڈر تعینات کرنے کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی،پولیس پارٹی پر فائرنگ، 15 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالا ملزم مارا گیا