علی امین گنڈا پور کیخلاف عدم اعتماد ، 2 اہم وزیروں نے استعفی دیدیا

Sep 30, 2025 | 17:21:PM
 علی امین گنڈا پور کیخلاف عدم اعتماد ، 2 اہم وزیروں نے استعفی دیدیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف عدم اعتماد ، کابینہ کے دو اہم وزیروں نے استعفی دے دیا ۔

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر برائے تعلیم فیصل خان ترکئی اور وزیر آبپاشی عاقب اللہ خان نے کابینہ سے استعفی دے دیا ،دونوں وزرا نے بطور احتجاج علی امین گنڈا پور کی کابینہ سے استعفی دیا،استعفی کےمتن میں دونوں وزیروں نے لکھا ہےکہ ہم نے بطور وزیر عمران خان کے مشن اور ویژن کے مطابق کام کیا ۔ہماری تمام تر وابستگی عمران خان کے ساتھ رہے گی ۔وزرا نے موقف اختیار کیا ہے کہ علی امین کے ساتھ مزید نہیں چل سکتے اس لیے استعفی دیا ،صوبہ میں کرپشن کا بازار گرم ہے، اس لئے استعفیٰ کا فیصلہ کیا ، علی امین کے فیصلوں کی وجہ سے پی ٹی آئی لیڈر شپ صوبہ بھر میں کمپرومائز ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاکھوں ڈالرز معاوضہ کمائیں،امریکی خاتون نے نیا بزنس ٹرینڈ متعارف کروا دیا