لاکھوں ڈالرز معاوضہ کمائیں،امریکی خاتون نے نیا بزنس ٹرینڈ متعارف کروا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)یہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے کہ ایک امریکی خاتون نے ایک انوکھا کاروبار شروع کیا ، وہ والدین کو اپنے بچوں کے ناموں کا انتخاب کرنے میں مدد کرتی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ امیر خاندان اس پر ہزاروں ڈالر خرچ کرنے کو تیار ہیں اور وہ خاتون نام تجویز کرنے کے لاکھوں ڈالرز معاوضہ لیتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکہ کے شہر سان فرانسسکو میں ٹیلر ہمفری نامی ایک خاتون ایک انوکھا کاروبار چلاتی ہیں۔اس نے ایک ایسا بزنس کھڑا کیا ہے جس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ عام طور پر والدین اپنے بچوں کا نام رکھتے ہیں ، لیکن ٹیلر ہمفری اس کام کیلئے بھاری فیس چارج کرتی ہے ۔ اس کے کلائنٹس (گاہک) زیادہ تر امیر خاندانوں اور مشہور شخصیات سے ہیں جو اپنے بچوں کے لیے منفرد اور خاص نام چاہتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیلر نے یہ کاروبار 2018 میں شروع کیا تھا صرف 100 ڈالر میں نام تجویز کیا کرتی تھی ۔لیکن بعد ازاں ایک ڈنر پارٹی میں وینچر کیپیٹلسٹ نے اسے اپنا ریٹ بڑھانے کا مشورہ دیا۔ اس کے بعد نیویارکر میگزین میں شائع ہونے والی اس کی کہانی نے اسے توجہ کا مرکز بنا دیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے ، ان کے پاس گاہکوں کی قطار لگ گئی ، اور ان کا کاروبار چمک اٹھا۔ اورآج ٹیلر ہمفری کے پیکیجز 200 ڈالر سے لے کر 30 ہزار امریکی ڈالر تک ہیں۔ چھوٹے پیکجوں میں ای میل کے ذریعے نام کی تجاویز شامل ہوتی ہیں، جبکہ بڑے پیکجوں میں خاندانی تاریخ کی تحقیق، برانڈنگ مہمات، اور والدین کے درمیان نام کے تنازعات کو حل کرنا بھی شامل ہے۔ آج تک، انہوں نے 500 سے زیادہ بچوں کے نام رکھے ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کے 1 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔ٹیلر کی کامیابی یہ ظاہر کرتی ہے کہ سان فرانسسکو جیسے ٹیک اور اختراعی مرکزوں میں لوگ اپنی زندگی کے ہر پہلو، چھوٹے اور بڑے دونوں کیلئے پریمیم خدمات میں تیزی سے سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع کردی گئی