جناح ہاؤس حملہ کیس، میاں اسلم اقبال ،حماد اظہر ،فرخ حبیب اور مراد سعید  اشتہاری قرار 

Sep 30, 2023 | 17:41:PM
جناح ہاؤس حملہ کیس، میاں اسلم اقبال ،حماد اظہر ،فرخ حبیب اور مراد سعید  اشتہاری قرار 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں بڑی پیش رفت، میاں اسلم اقبال، حماد اظہر، فرخ حبیب سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا۔

 انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں میاں اسلم اقبال ،حماد اظہر ،فرخ حبیب،مراد سعید ، علی امین گنڈاپور  ،اعظم سواتی ،زبیر خان نیازی ،کرامت کھوکھر ،عندلیب عباس سمیت دیگر اشتہاری قرار دے دیا۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے ملزمان کو اشتہاری قرار دیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی چیئرمین کے نکاح سے متعلق نظرثانی درخواست ، وفاقی شرعی عدالت سے اہم خبرآ گئی

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے تھے۔