ایکشن ہیرو بروس ولس ’ڈیجیٹل ٹوئن‘حقوق ڈیپ فیک کمپنی کو فروخت کرنیوالے پہلے اداکار

Sep 30, 2022 | 18:39:PM
امریکی ایکشن ,ہیرو ,بروس ولس , بڑا کام, ڈالا,
کیپشن: امریکی ایکشن ہیرو بروس ولس(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)67 سالہ مشہور امریکی ایکشن ہیرو بروس ولس اپنے ’’ڈیجیٹل ٹوئن‘‘ کی تخلیق کے حقوق ایک ڈیپ فیک کمپنی کو بیچنے والے پہلے ہالی وڈ سٹار بن گئے،ہالی وڈ سٹار نے امریکی کمپنی ڈیپ کیک کو مستقبل کے منصوبوں میں ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایسی ہی تخلیق استعمال کرنے کی اجازت دی۔

امریکی اداکاربروس ولس 9جنوری 2019 کو وسطی لندن میں گلاس کے یورپی پریمیئر کیلئے آمد پر پوز دیتے ہوئے (اے ایف پی)مشہور امریکی ایکشن ہیرو بروس ولس اپنے ’ڈیجیٹل ٹوئن‘ کی تخلیق کے حقوق ایک ڈیپ فیک کمپنی کو بیچ دیئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ یہ اعلان کیا گیا تھا کہ بروس ولس کو افیسیا بیماری کا سامنا ہے جس کی وجہ سے بولنے اور سننے جیسی صلاحیتیں ختم ہو جاتی ہیں،بروس ولس، جنہوں نے اپنی بیماری کی وجہ سے اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا، اس معاہدے کی بدولت سکرینز پر بدستور نظر آتے رہیں گے،مشہور اداکار نے گزشتہ سال اسی کمپنی کو ایک کمرشل میں اپنا چہرہ استعمال کرنے کی اجازت دی تھی۔

ڈیپ کیک کمپنی کے ذریعے تخلیق کردہ ڈیجیٹل جڑواں روس میں مقیم آپریٹر اور انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے میگافون کے اشتہار میں استعمال کیا گیا تھا۔

 مشہور اداکارکا کہنا تھا کہ انہیں کمرشل میں نظر آنے والا کردار پسند آیا اور اس تجربے کے بارے میں درج ذیل بیان دیا۔

’’جدید ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ ‘‘میں دوسرے براعظم میں رہتے ہوئے بھی رابطے میں رہنے‘‘ کام کرنے اور شوٹنگ میں حصہ لینے کے قابل ہوا۔

’’یہ ایک بہت نیا اور دلچسپ تجربہ ہے ہماری پوری ٹیم کا شکریہ۔‘‘

ڈیپ فیک ٹیکنالوجی ایک دوسرے شخص پر تصویر لگا کر ویڈیوز میں لوگوں کے بصری اور سننے والی ’’ڈبل‘‘ کو استعمال کرنا ممکن بناتی ہے۔