معروف بھارتی ماڈل کی ہوٹل کے کمرے سے لاش برآمد

Sep 30, 2022 | 11:41:AM
فائل فوٹو
کیپشن: معروف بھارتی ماڈل کی ہوٹل کے کمرے سے لاش برآمد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بھارتی شہر ممبئی میں ایک ہوٹل کے کمرے سے خاتون ماڈل کی پنکھے سے لٹکی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت فی الوقت  سامنے نہیں لائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  40 سالہ خاتون ماڈل رات 8 بجے کے قریب ہوٹل آئی، جس کے بعد اس نے کھانا بھی آرڈر کیا۔ پولیس رپورٹس کے مطابق جمعرات کو ہوٹل کے اسٹاف کی جانب سے متعدد مرتبہ دروازہ کھٹکھٹانے پر خاتون نے کوئی جواب نہ دیا جس کے بعد منیجر نے پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس نے ہوٹل پہنچ کر متبادل چابی سے دروازہ کھول کر خاتون ماڈل کی لاش برآمد کرلی۔ لاش کے نزدیک سے خودکشی سے متعلق خط بھی ملا ہے۔

نوٹ پر اداکارہ کی جانب سے لکھا گیا ہے کہ ’’مجھے معاف کردیں، اس کا ذمہ دار کوئی نہیں، میں خوش نہیں ہوں اور مجھے صرف سکون کی ضرورت ہے۔‘‘

 واضح رہے کہ  گزشتہ سال سے اب تک کئی معروف بالی ووڈ شخصیات  اپنی زندگی کا خاتمہ خود کر چکی ہیں  تاہم اب  ماڈل کی لاش کو پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج کر تحقیقات شروع کردیں۔