شراب پی کر گاڑی چلانا معروف اداکارہ کو مہنگا پڑ گیا

Sep 30, 2021 | 13:25:PM
 برطانوی ماڈل، پولیس،منشیات، ہالی وڈ 
کیپشن: ہالی وڈ کی مشہور اداکارہ  شراب پی کر گاڑی چلانے کے جرم میں  گرفتار 

( ویب ڈیسک) ہالی وڈ کی مشہور اداکارہ  کیٹی پرائس کو شراب پی کر گاڑی چلانے کے جرم میں  پولیس نےگرفتار کرلیا۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق برطانوی ماڈل و اداکارہ کیٹی پرائس کو شراب پی کر گاڑی چلانے  اور اس کی سبب پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صبح 6 بج کر 20 منٹ پر پارٹریج گرین کے قریب ایک کار کو حادثہ پیش آنے کی اطلاع ملی تھی جب افسر جائے وقوعہ پر پہنچے تو گاڑی الٹی پڑی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ 43 سالہ خاتون یہ گاڑی چلا رہی تھی جس نے قانونی حد سے زیادہ شراب پی رکھی تھی اور دیگر منشیات بھی  استعمال  کررکھی تھی۔

اداکارہ کو گرفتار کرکے زخموں کے پیش نظر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیںعالمی شہرت یافتہ گلوکارہ پر جنگلی سُوروں کا حملہ