فریال تالپور کی چکلالہ آمد، سردار یعقوب خان سے انکے بھائی کے انتقال پر تعزیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد بصیر چوہدری)پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و پولیٹکل انچارج پی پی پی آزاد جموں و کشمیر فریال تالپور نے راولپنڈی کے علاقے چکلالہ میں سردار یعقوب خان سے انکے بھائی کے انتقال پر تعزیت کی۔
تفصیلات کے مطابق فریال تالپور نے چکلالہ میں آزاد کشمیر کے سابق صدر و پارٹی کے سینئر رہنما سردار یعقوب خان سے انکے بھائی حاجی حنیف خان کے انتقال پر تعزیت کی ،فریال تالپور نے مرحوم حاجی حنیف خان کے ایصال ثواب کیلیئے فاتحہ خوانی کی ،اس موقع پر ایم پی اے سہیل انور سیال، چوہدری محمد ریاض، چوہدری پرویز اشرف، ضیاء القمر، خواجہ طارق سعید، حافظ صغیر اور عامر ذیشان بھی فریال تالپور کے ہمراہ تھے۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی، ٹائروں کے گودام میں آتشزدگی نے شدت اختیار کرلی، 80 فیصد سامان جل کر خاکستر