استاد کا طالب علم پر تشدد،مارنے کی ویڈیو سامنے آ گئی، مقدمہ درج

Oct 30, 2025 | 22:14:PM
 استاد کا طالب علم پر تشدد،مارنے کی ویڈیو سامنے آ گئی، مقدمہ درج
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)راولپنڈی  کی  تحصیل گوجر خان میں مبینہ طور پر سبق نہ یاد کرنے پر استاد کا طالب علم پر تشدد ، مارنے کی ویڈیو سامنے آ گئی ۔

تفصیلات کے  مطابق راولپنڈی  کی  تحصیل گوجر خان میں نجی اسکول کے ٹیچر کی بچے کو ڈنڈوں سے مارنے کی ویڈیو سامنے آ گئی ،فوٹیج میں بچے کو چیختے چلاتے دہائیاں دیتے دیکھا جا سکتا ہے ،فوٹیج میں ٹیچر کو بچے پر ڈنڈے برساتے بھی دیکھا جا سکتا ہے ،راولپنڈی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ، مقدمہ درج کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی، ٹائروں کے گودام میں آتشزدگی نے شدت اختیار کرلی، 80 فیصد سامان جل کر خاکستر