ورلڈ کپ: آج افغانستان اور سری لنکا آج آمنے سامنے ہوں گے

Oct 30, 2023 | 10:08:AM
ورلڈ کپ: آج افغانستان اور سری لنکا آج آمنے سامنے ہوں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں آج ہونے والا واحد میچ افغانستان اور سری لنکا کے مابین کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں آج میگا ایونٹ کے 30 ویں میچ میں افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں بھارتی شہر پونے میں آمنے سامنے ہوں گی، دونوں ٹیموں کے 4 ، 4 پوائنٹس ہیں تاہم سری لنکا بہتر نیٹ رن ریٹ کی بدولت پانچویں اور افغانستان ساتویں نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کے میدانوں سے ایک اور بری خبر،اہم کھلاڑی ورلڈکپ سے باہر 

افغان ٹیم حشمت اللہ شاہدی کی قیادت میں میدان میں اترے گی دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں راشد خان ، رحمان اللہ گرباز ، ابراہیم زدران  اور محمد نبی شامل ہیں۔ دوسری جانب سری لنکا کو کوشال مینڈس لیڈ کر رہے ہیں اور انہیں اینجلو میتھیوز ، دہننجایا ڈی سلوا ، پاتھم نسانکا جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں۔