مریم اورنگزیب کا لانگ مارچ میں جاں بحق صحافی صدف نعیم کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار 

Oct 30, 2022 | 19:41:PM
مریم اورنگزیب کا لانگ مارچ میں جاں بحق صحافی صدف نعیم کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان کے لانگ مارچ میں کنٹینر سے گر کر جاں بحق ہونے والی صحافی صدف نعیم کے شوہر کو ٹیلیفون پر تعزیت کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ صدف نعیم ایک متحرک اور محنتی رپورٹر تھیں اور  اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران جاں بحق ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔