جیتویا ہارو مگر فتح کرکٹ کی ہوتی ہے، شاہ نواز دھانی کی راشد خان کو گلے ملتے ویڈیو وائرل

Oct 30, 2021 | 20:19:PM
قومی کرکٹ ٹیم، فاسٹ بولر، ویڈیو شیئر
کیپشن: شاہ نواز دھانی، راشد خان کے گلے مل رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہ نواز دھانی نے افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی راشد خان سے گلے ملتے ہوئے ویڈیو شیئر کردی، قومی بولر نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے جیتویا ہارو مگر فتح کرکٹ کی ہوتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈکپ کے دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی میچ کے ہیرو محمد آصف کو مین آف میچ کے ایوارڈ سے نوازاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی والدہ کی صحت سے متعلق تشویش ناک خبر سامنے آگئی
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہ نواز دھانی نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ جیتویا ہارو مگر فتح کرکٹ کی ہوتی ہے۔شاہ نواز دھانی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس کو ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں اور ان کی جانب سے پسندیدگی کااظہار کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان کرکٹر راشد خان نے شہناز گِل کی پوسٹ پر کیا کہا؟جانیے