قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی والدہ کی صحت سے متعلق تشویش ناک خبر سامنے آگئی 

Oct 30, 2021 | 18:50:PM
والدہ کی صحت، تشویشناک خبر،
کیپشن: بابراعظم کی والدہ کیساتھ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کیلئے فتوحات سمیٹنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی والدہ کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے جس کا سہرا کپتان بابر اعظم کی عمدہ منصوبہ بندی اور عملی اقدامات کو جاتا ہے۔بابر اعظم نے تین میچز میں دو نصف سنچریاں سکور کیں اور ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ایک ایسے وقت میں جب کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی قیادت جیسی ایک بھاری ذمہ داری کے ساتھ متحدہ عرب امارات موجود ہیں ،ان کی والدہ کی صحت کے حوالے سے تشویشناک خبر سامنے آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  آصف علی کو جب پہلی بار 55 ہزار روپے ملے تو کیا کیا۔۔اہم خبر جانیے
بتا یا جا رہا ہے کہ بابر اعظم کی والدہ سرجری کے بعد وینٹی لیٹر پر موجود ہیں جبکہ ان کے حوصلہ مند بیٹے بابراعظم اس وقت قومی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق بابر اعظم نے تینوں میچ والدہ کے ہسپتال میں زیر علاج ہوتے ہوئے کھیلے ہیں۔سپورٹس صحافی عالیہ رشید نے کپتان کے حوصلے کو داد دیتے ہوئے ان کی والدہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: میچ ہارنے کے بعد افغان شائقین آپس میں لڑ پڑے۔ویڈیو وائرل